امریکہ کی ریاست انڈیانا میں ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی جیت اور ان کے حریف ٹیڈ کروز کے میدان سے ہٹنے کے بعد اب مسٹر ٹرمپ کے ریبپلیکن پارٹی کے صدارتی عہدے کے امیدوار بننے اور نومبر میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن کو چیلنج دینے کا امکان بڑھ گیاہے۔
مسٹر ٹرمپ کو ابھی کئی منزلیں طے کرنی ہیں اورجولائی میں ہونے والی
نمائندہ کانفرنس ،جس میں ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی عہدے کے امیدوار کا باضابطہ طور پر انتخاب کیاجائے گا،کا انتظار کرنا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کے حریف ٹیڈ کروز نے انڈیانا کے پرائیمری انتخابات سے بڑی امید لگائی ہوئی تھیں لیکن نتائج آنے کے بعد انہیں بڑا جھٹکا لگا اور میدان سے ہٹنے کے ساتھ اپنی انتخابی مہم بند کرنے کا اعلان بھی کرنا پڑا۔